Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

شہریوں کو اب ٹینکر مافیا سے نجات دلائیں گے‘ چیف جسٹس

کراچی- - - عدالت عظمیٰ کراچی رجسٹری میں صاف پانی کی فراہمی اور نکاسی آب سے متعلق کیس کی سماعت کرتے ہوئے چیف جسٹس ثاقب نثار کا کہنا ہے کہ کراچی کے باسیوں کو ہر حال میں صاف پانی دینا ہے، ہم ٹینکر مافیا سے شہر کے عوام کی جان چھڑائیں گے۔ذرئع ابلاغ کے مطابق سندھ میں صاف پانی کی فراہمی اور نکاسی آب کے حوالے سے کیس کی سماعت کے دوران سیکرٹری آبپاشی پیش ہوئے۔ اس موقع پر چیف جسٹس نے ریمارکس دیے کہ سمندر پر بوتلوں اور غلاظت کا ڈھیر ہے۔ روزانہ 450 ملین گیلن سیوریج کا پانی سمندر میں جا رہا ہے۔ منچھر جھیل کی صفائی نہ ہونے اور گندے پانی کے اخراج پر چیف جسٹس نے کہا کہ آپ نے ساڑھے 14 ارب روپے میں سے ایک روپیہ بھی خرچ نہیں کیا۔حکومت کی جانب سے سیکرٹری آبپاشی نے عدالت کو بتایا کہ منچھر جھیل سے 300 ملین کیوسک پانی یومیہ ملتا ہے جس پر چیف جسٹس نے ریمارکس دیے کہ اس کے باوجود شہر پر ٹینکر مافیا کا راج ہے۔ چیف جسٹس نے کہا کہ ہم عوام کی ٹینکر مافیا سے جان چھڑائیں گے اور سپریم کورٹ خود مانیٹر کرے گا کہ دس سال سے اس حکومت نے کیا کام کیا۔
مزید پڑھیں:- - - -سابق وزیر ریلوے کے پاس 17 کروڑ سے زائد کے اثاثے

شیئر: