واشنگٹن۔۔۔ امریکی سینیئر اہل کار جو ہیگِن نے وہائٹ ہاؤس کے ڈپٹی چیف آف اسٹاف کے عہدے سے استعفیٰ دیدیا۔ یہ پیشرفت سنگاپور میں امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ اور شمالی کوریا کے سربراہ کِم جونگ اُن کے درمیان ہونے والی تاریخی ملاقات کے ایک ہفتے بعد سامنے آئی ۔امریکہ کے چار صدور (رونالڈ ریگن، جارج بش سینیئر، جارج بش جونیئر اور ڈونلڈ ٹرمپ) کی انتظامیہ میں کام کرنے والے 62 سالہ ہیگِن وہائٹ ہاؤس چھوڑنے کے بعد نجی سیکٹر میں کام کریں گے۔ڈونلڈ ٹرمپ نے اپنے ایک بیان میںکہا کہ جو ہیگِن میری انتظامیہ میں بڑی اہمیت کے حامل تھے۔