Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

سیلفی لینے سے منع کرنے پر کاشتکارکی پٹائی

چمراج نگر۔۔۔۔۔بنگالورو گنڈلوپیٹ کیرل  شاہراہ پر سیاحوں کے ذریعے سیلفی لینے کا شوق نیا نہیں ۔ اسی شوق کے نتیجے میں شاہراہ کے کنارے واقع کھیت کے کاشتکار سیلفی لینے والے سیاحوں سے اچھی خاصی  رقم بھی کماتے ہیں۔گنڈلوپیٹ کے قریب کننیگل گاؤں کے بساپا نامی کسان نے پولیس اسٹیشن میں شکاریت درج کرائی کہ بنگالورو کے رہنے والے سیاحوں نےکھیت میں گھس کر  فوٹو کھینچنے اور سیلفی لینی شروع کردی تھی جس سے سورج مکھی کی فصل کو نقصان پہنچ رہا تھا۔ کھیت سے نکلنے کیلئےکہنے پر وہ انہوں نے زدوکوب کیا۔سیاحوں نے بھی پولیس اسٹیشن میں شکایت درج کرائی کہ گاؤں کے کسانوں نے انہیں مارا پیٹا۔گنڈلوپیٹ تھانہ کے پی ایس آئی شیورودر نے کاشتکاروں اور سیاحوں کی شکایت سننے کے بعددونو کے مابین صلح کراکرمعاملہ رفع دفع کردیا۔
مزید پڑھیں:- - -مدھیہ پردیش: ٹریكٹرٹرالی اور جیپ میں تصادم، 12افراد ہلاک

شیئر: