”یارڈی“24اگست کونمائش کیلئے پیش ہو گی
ڈرگ مافیا کے گرد گھومتی برٹش کرائم ڈرامہ فلم یارڈی 24اگست کو سینما گھروں میں نمائش کے لئے پیش کی جائے گی۔ادریس ایلبا کی ہدایت کاری میں بننے والی یہ فلم وکٹر ہیڈلے کے ناول پر مبنی ہے جس کی کہانی 1980کی دہائی میں لندن میں راج کرنے والے ڈرگ مافیا کے گرد گھومتی ہے۔فلم کی کاسٹ میں امل امین،اسٹیفن گراہم،اکین غزی،مارک رہینو،فریسر جیمز اور نوامی ایکی سمیت دیگر اداکار شامل ہیں۔