پرینکا نے 14کروڑ مانگ لئے
بالی وڈ اور ہالی وڈ فلم انڈسٹری میں شہرت رکھنے والی اداکارہ پرینکا حال ہی میں اپنی نئی فلم ' بھارت' سے بالی وڈ انڈسٹری میں لوٹی ہیں۔ ایسے میں پرینکا نے اپنی اس فلم کیلئے بھاری معاوضے کا مطالبہ کرڈالا۔ خبروں کے مطابق پرینکا چوپڑا نے اس فلم میں کام کرنے کیلئے 14 کروڑ روپے طلب کئے ہیںتاہم فلمسازوں نے انہیں 12 کروڑ روپے دینے کی ہامی بھرلی ہے۔فلم ”بھارت“ میں پرینکا، سلمان خان کےساتھ اداکاری کرتی نظر آئیں گی۔