Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

زعیم قادری کی بغاوت کے بعد ن لیگ کا اہم اجلاس

لاہور:  مسلم لیگ ن کے سابق رہنما زعیم قادری کی جانب سے بغاوت کرنے کے بعد پارٹی کے صدر شہباز شریف آج لندن سے واپس لاہور پہنچے اور آتے ہی ایک اعلیٰ سطح کا اجلاس طلب کیا جس میں زعیم قادری کی پریس کانفرنس کے بعد پیدا ہونے والی سیاسی صورت حال پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ذرئع کے مطابق شہباز شریف کی صدارت میں ہونے والے اہم اجلاس میں حمزہ شہباز سمیت دیگر رہنما بھی شریک ہوئے۔ اجلاس میں زعیم قادری سمیت دیگر سیاسی موضوعات اور ٹکٹوں کی تقسیم کے معاملے پر مشاورت کی گئی۔واضح رہے کہ گزشتہ روز مسمل لیگ کے سابق رہنما زعیم قادری نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے پارٹی قیادت اور حمزہ شہباز پر سخت تنقید کی تھی اور ساتھ ہی قومی اسمبلی کے لیے آزاد حیثیت سے انتخابات میں حصہ لینے کا اعلان بھی کیا تھا۔
مزید پڑھیں:- - - -پرائیویٹ حج کرنے والوں کے لیے بھی بائیومیٹرک لازمی

شیئر: