4 خواتین سمیت مزید 6 افراد ڈوب گئے‘ بچی کو بچا لیا گیا
کراچی: بلوچستان کے علاقے حب کے مشہور ساحلی مقام گڈانی میں پکنک پر گئے مزید 6 افراد ڈوب گئے جن میں سے 4 کی لاشیں نکال لی گئیں۔ نجی ٹی وی کے مطابق کراچی سے متصل صوبہ بلوچستان کے شہر حب کے مشہور ساحلی مقام گڈانی میں نہاتے ہوئے 6 افراد سمندر کی بے رحم موجوں کا شکار بن گئے۔ امدادی ادارے ایدھی فاؤنڈیشن کے ذرائع کے مطابق واقعے کی اطلاع ملتے ہی امدادی اہل کاروں نے ڈوبنے والوں کی تلاش شروع تو 6 میں سے 4 خواتین کی لاشیں غوطہ خوروں کے ذریعے نکال لی گئی ہیں جبکہ ایک بچی کو بچا لیا گیا۔واضح رہے کہ کچھ روز قبل بھی ساحل پر نہاتے ہوئے کراچی کے 2 دوست سمندری لہروں کا مقابلہ نہ کرتے ہوئے گہرے پانی میں چلے گئے اور جاں بحق ہو گئے تھے۔