Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

بریگزٹ کے بعد ’’سنگل مارکیٹ‘‘ میں نہیں رہیں گے، برطانوی وزیر

لندن ۔۔۔ برطانیہ کے وزیر تجارت لیام فوکس نے کہا ہے کہ بریگزٹ کے بعد برطانیہ یورپی مشترکہ تجارتی منڈی کا حصہ نہیں رہے گا۔ ان کا کہنا تھا کہ لندن حکومت یہ واضح کر چکی ہے کہ بریگزٹ کے بعد برطانیہ یورپی سنگل مارکیٹ اور کسٹمز یونین میں شامل نہیں رہے گا۔ برطانوی وزیر کے مطابق عوام نے بریگزٹ ریفرنڈم میں ان معاملات پر برطانوی کنٹرول حاصل کرنے کے لیے ووٹ دیا تھا۔ اس لیے تجارتی منڈی میں شامل رہ کر لندن حکومت دوبارہ یہ اختیارات واپس برسلز کے حوالے نہیں کرنا چاہتی۔

شیئر: