بینظیر بھٹوپر فلم بنانے کی اجازت نہیں دی، بختاور
کراچی ... سابق وزیر اعظم بینظیر بھٹو کی صاحبزادی بختاور بھٹو زرداری نے واضح کیا ہے کہ بے نظیر بھٹو پر فلم بنانے کی کسی کو اجازت نہیں دی گئی۔سابق وزیراعظم کے بچوں اور وارثوں سے اجازت لئے بغیر ایسا کرنے والوں کیخلاف سخت کارروائی کی جائے گی۔ واضح رہے کہ اطلاعات تھیں کہ اداکارہ مہوش حیات سابق وزیر اعظم بینظیر بھٹو کی زندگی پر فلم میں مرکزی کردار ادا کریں گی۔ انسٹاگرام پر اپنی ایک پوسٹ میں مہوش حیات نے فلم میں کام کرنے کی تصدیق کی تھی۔ بختاور کی ٹوئٹ پر کے بعد مہوش حیات نے وضاحت دیتے ہوئے ٹوئٹ کی کہ بینظیر بھٹو کی زندگی پر فلم کا پروجیکٹ ابھی ابتدائی مرحلے میں ہے۔ یہ فلم بھٹوفیملی کی اجازت کے بغیر نہیں بنے گی ۔ یقیناً فلم کی ٹیم جلد محترمہ کے خاندان سے رابطہ کرے گی۔ ایک اداکارہ کے طور پر اپنی حقیقی ماڈل کے بارے میں چیزیں تلاش کررہی ہوں۔