ہزاروں کنستروں سے 20 میٹر اونچا مجسمہ تیار کرلیاگیا
لندن ..... دنیا بھر میں فنکار اپنے آرٹ کا مظاہرہ پیش کرنے کے الگ لگ انداز اپناتے ہیں۔ ایک آرٹسٹ نے ہزاروں کنستروں کو ایک دوسرے پر ترتیب دیتے ہوئے ایک ایسا عظیم الشان مجسمہ تیار کیا ہے کہ دیکھنے والے دنگ رہ گئے ہیں۔جھیل پر بنے اس مجسمے کی اونچائی 20میٹر ہے جو 7,506کنستروں سے ملکر بنا ہے اور پانی پر تیرتا ہے۔ جھیل پر بنے اس مجسمے کومستابہ کا نام دیا گیا ہے جو مصر کے اہرام سے متاثر ہو کر بنایا گیا ہے۔ بیس میٹر بلند اس فن پارے کے لیے ساڑھے سات ہزار خالی کنستر استعمال کئے گئے ہیں۔