ہندوستانی ہائی کمشنر کو گوردوارے میں داخل ہونے سے روک دیا
لاہور: سکھ برادری نے ہندوستانی ہائی کمشنر اور ان کی اہلیہ کو گواردوارہ پنجہ صاحب میں داخل ہونے سے روک دیا۔ ذرائع کے مطابق ہند میں بننے والی متنازع فلم اور سکھوں کی خالصتان تحریک کے خلاف ہندوستانی سپریم کورٹ کے فیصلے کے ردعمل میں سکھ برادری کے افراد نے حسن ابدال میں گواردوارہ پنجہ صاحب میں آنے والے ہندوستانی ہائی کمشنر اور ان کی اہلیہ کو داخلے سے روک دیا۔پاکستان سکھ گوردوارہ ربندھک کمیٹی اور متروکہ وقف املاک بورڈ کے حکام کی جانب سے واقعہ کی تصدیق کردی گئی ہے اور بتایا گیا ہے کہ دونوں گوردوارہ میں ماتھا ٹیکنے کے علاوہ ہند سے آنے والے یاتریوں سے ملاقات کی غرض سے آئے تھے تاہم اس موقع پر دیگر ممالک سے آنے والے سکھ یاتریوں نے احتجاجی مظاہرے کا پروگرام بنا رکھا تھا جس کی وجہ سے ہندوستانی ہائی کمشنر کو داخلے سے روکا گیا۔