Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

بجٹ فرینڈلی پیناسونک پی 90 اسمارٹ فون لانچ‎

پیناسونک کمپنی کی جانب سے پی 90 اسمارٹ فون لانچ کردیا گیا ہے۔ اس انٹری لیول اسمارٹ فون میں 5 انچ ایچ ڈی ڈسپلے ، میڈیا ٹیک پروسیسر ، 1 جی بی ریم اور 16 جی بی اسٹوریج دیا گیا ہے۔فون کے کیمرہ سیٹ اپ میں 5 میگا پکسل کا فرنٹ کیمرہ اور 5 میگا پکسل کا بیک کیمرہ دیا گیا ہے۔اسمارٹ فون میں او ٹی جی اور ڈوئل سم سپورٹ بھی دی گئی ہے۔ فون اینڈرائیڈ نوگیٹ آپریٹنگ سسٹم کے تحت کام کرتا ہے۔اسمارٹ فون کی بیٹری 2400 ملی ایمپیئر آورز کی ہے۔ فون کو کالے ، نیلے اور سرخ رنگ میں پیش کیا گیا ہے اور اس کی قیمت 5599 ہندوستانی روپے ہے۔
 

شیئر: