سابق وزیر رانا افضل سوئی گیس کے نادہندہ نکلے
فیصل آباد...مسلم لیگ ن کے امیدوارسابق وزیر مملکت خزانہ رانا افضل سمیت 9 انتخابی امیدوار سوئی گیس کے5 کروڑ کے نادہندہ نکلے ۔ایف آئی اے نے مقدمات درج کرلئے ۔کاغذات نامزدگی کی جانچ پڑتال کے دوران انکشاف ہوا کہ سابق وزیر مملکت خزانہ رانا افضل خان سمیت9 انتخابی امیدوار محکمہ سوئی گیس کے کروڑوں کے نا دہندہ ہیں۔این اے 110سے امیدوار رانا افضل خان کے ذمہ ساحل انرجی پرائیویٹ لمیٹڈ کی مد میں2 کروڑ 66 لاکھ 85 ہزار 412روپے واجب الادا ہیں ۔سابق ایم پی اے و امیدوار پی پی 107زاہد گورائیہ دو سی این جی ا سٹیشنز کی مد میں مجموعی طور پر ایک کروڑ 25 لاکھ98 ہزار 125روپے کے ڈیفالٹر ہیں۔سابق وزیر مملکت عابد شیر علی کے بھائی جو 3 حلقوں این اے 110‘پی پی 117‘پی پی 111سے امیدوار ہیں وہ بھی کشمیر ووڈ انڈسٹریز کی مد میں 55لاکھ 79ہزار 27روپے کے نادہندہ ہیں۔این اے 104سے تحریک انصاف کے امیدوار سردار دلدار چیمہ2 لاکھ16 ہزار 951روپے کے نادہند ہ ہیں۔