Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

و لید اقبال بھی ٹکٹوں کی تقسیم پر ناراض

لاہور... تحریک انصاف کے رہنما ولید اقبال نے کہا ہے کہ لاہور کی ٹکٹوں کی تقسیم میں بے حد ناانصافی اورکارکنوں کا استحصال ہوا۔۔ لاہور کے کارکن میری مہم کا اہم جزو ہیں۔ جنہوں نے میرے ساتھ مل کر پارٹی کے لئے کام کیا اور اڈہ پلاٹ، چیئرنگ کراس میں کامیاب ریلی کے علاوہ دیگر احتجاجی جلسوں میں رات دن ایک کر دیا تھا۔ مجھے طعنے سننے کو مل رہے تھے۔ پی ٹی آئی پارلیمانی بورڈ سے کہیں غلطیاں ہوئی ہیں لاہور اب خاموش نہیں۔ مجھے چیئرمین عمران خان کی مشکلات کا علم ہے۔ وہ یقینا اپنے امیدواروں کے ساتھ انصاف کریں گے۔ پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے ولید اقبال نے کہا کہ ٹی وی پر کلپ دیکھے تھے جن میں چیئرمین تحریک انصاف عمران خان نے بنی گالہ میں مظاہرین سے خطاب کرتے ہوئے کہا تھا کہ اپنے حق کے لئے انصاف حاصل کرنے کے لئے آواز بلند کرنے پر آپ کو خراج تحسین پیش کرتا ہوں۔ اگر آپ سمجھتے ہیں کہ آپ کے ساتھ ناانصافی ہوئی ہے تو آپ نے حق کے حصول کیلئے آواز بلند کی یہ آپ کا حق ہے۔ ولید اقبال نے کہا کہ چیئرمین بڑے دل کے مالک ہیں وہ ضرور ٹکٹوں کے معاملات کو حل کریں گے۔ انہوں نے پارٹی ورکروں سے کہا کہ آپ پارٹی سسٹم میں رہیں ۔ جب پارٹی بلائے تو ضرور جائیں۔ انہوں نے کہا کہ یہ چیئرمین کی بہت بڑی بات ہے کہ میں اللہ تعالیٰ کو جواب دہ ہوں جو بہتر ہو گا وہی کروں گا۔ ولید اقبال نے کہا کہ لاہور بڑا حساس ہے۔ کارکنوں کے جذبات کا خیال رکھا جانا ضروری ہے۔انہوںنے کہاکہ تحریک انصافکے ٹکٹ حاصل کرنیوالوں میں ایسے بھی ی نام ہیں جن کی شکل کسی نے نہیں دیکھی۔
مزید پڑھیں:کسی سے ڈرتے ہیں نہ کوئی خوف ہے ،جہانگیر ترین

شیئر: