Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

مکہ مکرمہ:خواتین کی خاطر ٹریفک افسران مستعد

مکہ مکرمہ.... خواتین کو ڈرائیونگ کی اجازت کے فیصلے پر عملدرآمد شروع ہوتے ہی مکہ مکرمہ کی متعدد شاہراہوں پر ٹریفک گشتی فورس تعینات کردی گئی۔ مکہ مکرمہ کی سڑکوں اور چوراہوں پر ٹریفک رہنما بورڈ نصب کردیئے گئے۔ خواتین سے درخواست کی گئی کہ ٹریفک ضوابط کی پابندی کریں۔ سبق ویب سائٹ کے مطابق 24جون کی ابتدائی ساعتوں میں محکمہ ٹریفک کے افسران صورتحال کی نگرانی کیلئے سڑکوں پر نکل آئے۔ ابتدائی ساعتوں میں کوئی قابل ذکر تبدیلی ریکارڈ نہیں کی گئی۔ ٹریفک کا اژدحام اوسط درجے کا رہا۔ مکہ مکرمہ کی شاہراہوں اور سڑکوں پر ٹریفک رواں دواں پایا گیا۔
 
 

شیئر: