Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

ّآبگینوں کا خیال رکھئے، محمد عبدہ

ریاض....سعودی عرب کے معروف گلوکار محمد عبدہ نے مملکت میں خواتین کو ڈرائیونگ کی اجازت پر عملدرآمد کے موقع پر تمام سعودی شہریوں اور مقیم غیر ملکیوں سے پر زور اپیل کی کہ وہ آبگینوں کا خیال رکھیں۔ انہوں نے خصوصاً نوجوانوں سے کہا کہ رفتار یا ڈرائیونگ کی فنکاری کے میدان میں اب تک آپ لوگ تن تنہا تھے اب صورتحال بدل گئی ہے۔ خواتین کی حوصلہ افزائی کریں اور انہیں ڈرائیونگ میں مدد دینے کیلئے انکا خاص خیال رکھیں۔ انہیں خود اعتمادی کے حصول میں مدد دیں۔
 
 
 
 
 
 

شیئر: