خواتین ڈرائیونگ کی مجاز ہوگئیں، محکمہ ٹریفک
ریاض....سعودی محکمہ ٹریفک نے اعلان کیا ہے کہ 24جون 2018ءمطابق 10شوال 1439ھ اتوار سے خواتین کو سعودی عرب کی سڑکوں پر گاڑی چلانے کی اجازت حاصل ہوگئی ہے۔ ایوان شاہی کے فرمان 905مجریہ 6محرم 1439ھ پرعملدرآمد شروع کردیا گیا۔ ہر وہ خاتون جس کے پاس ڈرائیونگ لائسنس ہوگا وہ گاڑی چلانے کی مجاز ہوگی۔ محکمہ ٹریفک نے خواتین کے لئے ڈرائیونگ کے دوران امن و سلامتی کی نیک خواہشات کابھی اظہار کیا۔