Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

سسرال میں داماد کا قتل

نوئیڈا۔۔۔۔تھانہ بادل پور علاقے کے گاؤں سادوپور جھال میں ایک شخص کے قتل کا الزام سسرال والوں پر عائد کیا گیاہے۔ پولیس کے مطابق غازی آباد کے مراد نگر کے رہنے والے سریندر شرما نے تھانہ بادل پور میں رپورٹ درج کرائی کہ ان کی بیٹا اجے شرما کل شام سسرال گیا تھا جہاں سسرال والوں نے مار پیٹ کی اور اسے زہر آلود کھانا کھلا دیا جس سے اس کی موت ہوگئی۔ تھانہ انچارج نے بتایا کہ متوفی کے والد کے بیان پر اجے کی بیوی اور سسر سمیت سسرال کے 8افراد کیخلاف مقدمہ درج کرلیا گیا۔ ملزمان فرار ہیں ۔ ان کی گرفتاری کی کارروائی شروع کردی گئی اور جلد گرفتار کرکے ان کے خلاف قانونی کارروائی کی جائیگی۔
مزید پڑھیں:- - - -بڑے بھائی کو گردہ عطیہ کرنے کیلئے خود کشی

شیئر: