انقرہ۔۔۔ترکی کی تاریخ میں پہلی مرتبہ ایک ساتھ ہونیوالے صدارتی اور پارلیمانی انتخابات کے لیے ووٹنگ کا عمل شروع ہوگیا ۔پولنگ مقامی وقت کے مطا بق صبح 8 بجے شروع ہوئی جو شام 5 بجے تک بلاتعطل جاری رہے گی،ووٹنگ کے دوران مجموعی طور پر تقریباً 6 کروڑ رجسٹرڈ ووٹرز اپنا حق رائے دہی استعمال کریں گے جس میں 5 کروڑ 60 لاکھ مقامی شہری ہیں۔تقریباً ساڑھے 30 لاکھ بیرون ملک مقیم شہری پہلے ہی اپنا حق رائے دہی استعمال کرچکے ہیں۔ صدارتی انتخاب کے لیے رجب طیب اردگان سمیت 6 امیدوار میدان میں ہیں جن میں محرم اِنجے، میرل ایکسینر، سلاحیتن دیمارتس، تیمل، دوگو پرینسک شامل ہیں۔رجب طیب اردگان کی جیت کے واضح امکانات ہیں ۔