بغداد۔۔۔عراق کی حکومت نے امتحانی پرچہ آئوٹ ہونے کی شکایات پر سخت نوٹس لیتے ہو ئے پورے ملک میں انٹرنیٹ اورفیس بک سمیت تمام سماجی رابطوںکی ویب سائٹس عارضی طور پر بندکردیں۔ امتحانی پرچے آؤٹ ہونے کی شکایات پر ملک بھرمیں روزانہ 2گھنٹے تک انٹرنیٹ سروس بند رہے گی۔عراق میں بھی یہ اقدام امتحانات میں نقل کی روک تھام کیلئے اٹھایا گیا ہے۔