Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

ممبئی: گرگاؤں کی 3منزلہ عمارت میں آتشزدگی،نوجوان ہلاک

نئی دہلی۔۔۔۔جنوبی ممبئی کے گرگاؤں علاقے میں واقع 3منزلہ کوٹھاری بلڈنگ میں آگ لگ گئی ۔آگ اس قدر شدید تھی کہ دیکھتے ہی دیکھتے عمارت شعلوں میں گھر گئی اور کثیف دھوئیں کے بادل چھا گئے۔اطلاع ملتے ہی پولیس اور  فائر بریگیڈ کی ایک درجن ٹیمیں موقع پر پہنچ کر آگ بجھانے کی کارروائی شروع کردی۔
بلڈنگ میں لکڑی کی سیڑھیاں نصب تھیں جو آگ کی زد میں آگئیں  اور عمارت کی تیسری منزل پر رہنے والے مکین بالائی منزل پر ہی پھنس کر رہ گئے تھے تاہم  امدادی ٹیموں کے اہلکاروں نے عمارت میں پھنسے 3 افراد کوبحفاظت نکال لیا،2کی تلاش جاری ہے جبکہ  32سالہ نوجوان  جھلس کرہلاک ہوگیا۔زخمیوں کو فوراًاسپتال پہنچایا گیا۔مقامی لوگوں نے بتایا کہ عمارت میں بڑا حادثہ ہونے سے ٹل گیاکیونکہ آج اتوار ہونے کی وجہ سے دوسری منزل پر رونق گلوبل اکیڈمی کے نام سے پرائمری اسکول بند تھا جہاں بڑی تعداد میں بچے پڑھنے آتے ہیں۔
مزید پڑھیں:- - - -میجر کی اہلیہ کے قتل کے الزام میں میجرگرفتار

شیئر: