Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

ایرانی رجیم کا سقوط اور ملک ٹکڑے ہوسکتا ہے،جواد ظریف

تہران۔۔۔ایرانی وزیرخارجہ محمد جواد ظریف نے خبردار کیا ہے کہ اگر جوہری سمجھوتہ ناکام ہوتا ہے تو اسکے نتیجے میں ایرانی رجیم ختم اور ملک ٹوٹ سکتا ہے۔ ایرانی ایوان صنعت وتجارت کے مندوبین سے بات کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ہمارے دشمن کا ہدف ایرانی رجیم یا حکومت نہیں بلکہ وہ پورے ایران کو تباہ کرنا چاہتا ہے۔ ہم ایرانی سب ایک ہی کشتی کے سوار ہیں۔ اصلاح پسند، بنیاد پرست، غیر جانب دار، اسلامی جمہوریہ ایران کے نظام کے مخالف اور حکومت کی اپوزیشن سب کوخطرہ ہے۔انہوں نے کہا کہ یہ نہ سمجھو کہ حسن روحانی کی حکومت گئی تو کوئی بنیاد پرست کامیاب ہوجائے گا۔ کوئی یہ تصور بھی نہ کرے کہ اگر ایرانی رجیم ناکام ہوتی ہے حکومت اس کے ہاتھ میں آجائے گی۔
 
 

شیئر: