شمالی شام میں فوجی قوت کا استعمال کیا جا سکتا ہے
دمشق۔۔۔ شام کے صدر بشار الاسد نے کہا ہے کہ شمالی شام میں ان کی حکومتی عملداری کو قائم کرنے کے لیے فوجی قوت کا استعمال کیا جا سکتا ہے۔ روسی ٹیلی ویڑن چینل این ٹی وی کو انٹرویو دیتے ہوئے انہوں نے کہا ہے کہ شمالی شام میں ان کی حکومتی عملداری کو قائم کرنے کے لیے فوجی قوت صرف اسی صورت میں استعمال کریگی جب اس علاقے کے باغی ہتھیار ڈالنے سے انکار کریں گے۔ صدر اسد کے مطابق پہلے شمالی شامی حصے کے باغیوں سے مصالحت کی ہر ممکن کوشش کی جائےگی۔ یہ امر اہم ہے کہ شمالی عراق میں کرد فائٹرز کی تنظیم سیرین ڈیموکریٹک فورسز وسیع علاقے پر کنٹرول رکھتی ہے۔ اس تنظیم کو امریکی عسکری حمایت بھی حاصل ہے۔