ہندوستانی فلم انڈسٹری کے آئیفا ایوارڈ برائے 2018 کی شاندار تقریب کا اہتمام کیاگیا جہاں ماضی کی اداکارہ ریکھا نے اسٹیج پر اپنے فن کا مظاہرہ کیا۔ انہوں نے 1978 کی مشہور فلم 'مقدر کا سکندر'کے مقبول گیت سلام عشق اور پیار کیاتوڈرناکیاپر رقص پیش کیا جسے دیکھ کر وہاں بیٹھے حاضرین داد دیئے بغیر نہ رہ سکے۔سوشل میڈیا پر ریکھا کے اس رقص کو اب تک ہزاروں افراد دیکھ اور پسند کرچکے ہیں۔