Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

مدینہ منورہ : سرکار ی زمینوں پر قابضین کےخلاف کارروائی

مدینہ منورہ ....ریجنل بلدیہ کی مخصوص ٹیموں نے سرکاری زمین پر غیر قانونی تعمیرات کرنے پر مختلف علاقوں میں 9 لاکھ مربع میٹر زمین خالی کروالی ۔ سعودی خبر رساں ایجنسی کے مطابق بلدیہ میں شعبہ تجاوزات سیل کے سیکریٹری سعود العنزی نے کہا کہ شعبے کی نگران ٹیموں نے شہر کے مختلف علاقوں میں تجاوزات کی رپورٹ پیش کی تھی جس میں سرکار اراضی پر غیر قانونی تعمیرات کی نشاندہی کی گئی تھی ۔ تجاوزات کو ختم کرنے کےلئے شعبے کی جانب سے سرکاری اراضی پر قبضہ کرنے والوں کو نوٹسسز بھی جاری کئے گئے تھے جس میں تجاوزات ختم کرنے کے لئے ڈیڈ لائن بھی دی گئی تھی جس کے گزرنے کے بعد ادارے کی جانب سے کارروائی کرتے ہوئے قابضین سے اراضی واگزار کروائی گئی ۔ 
 

شیئر: