Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

ڈرائیور کی تنخواہ بچاسکیں گے،خواتین کے تاثرات

تبوک.... تبوک کی خواتین نے واضح کیا ہے کہ ڈرائیونگ کی اجازت ملنے پر ہم لوگ فیملی ڈرائیور کی تنخواہ بچاسکیں گے۔ انہوں نے المدینہ اخبار سے گفتگو میں کہا کہ خواتین کو ڈرائیونگ کی اجازت ملنے پر بہت بڑے مسائل فطری شکل میں حل ہوجائیں گے۔تبوک یونیورسٹی کی انجینیئرہنادی الجہنی نے کہا کہ وہ ڈرائیونگ کو بڑی ذمہ داری سمجھتی ہیں۔ وہ تہیہ کئے ہوئے ہیں کہ قوانین کی پابندی اور سعودی خواتین کے مثالی اخلاق کو ڈرائیونگ کے ذریعے اجاگر کرینگی۔ کنگ خالد اسپتال میں ادارہ آگہی کی انچارج نے کہا کہ خواتین کی ڈرائیونگ سے تمام اہل خانہ کو مالیاتی فائدہ ہوگا۔ ڈرائیور کی تنخواہ بھی بچے گی اورٹیکسی پر خرچ ہونے والی رقم بھی بچ جائیگی۔ گھر کے سربراہ کی غیر موجودگی میں پیدا ہونے والے مسائل بھی آسانی سے حل ہوجائیں گے۔ تبوک محکمہ تعلیم کی عہدیدار نے کہا کہ گاڑی چلانے سے سعودی خواتین کو خود اعتمادی ملے گی۔ایک تاجر خاتون امیرہ الحسین نے کہا کہ یہ عدل و انصاف والا فیصلہ ہے۔ اسکی بدولت ٹرانسپورٹ کے مسائل کی جانب سے مالی استحصال ختم ہوگا۔
 

شیئر: