عکاظ میلے کا افتتاح بدھ کو ہوگا
طائف ... عکاظ میلے کا افتتاح 13شوال 1439ھ مطابق 27جون 2018ءکو بدھ کے دن ہوگا۔ محکمہ سیاحت و قومی ورثے نے طائف کے اہم سرکاری اداروں کے تعاون سے اس کا انتظام کیا ہے۔ میلہ 13 سے 29شوال تک جاری رہیگا۔ اس میںکئی نئے اور منفرد پروگرام شامل کئے گئے ہیں۔ شائقین کو جزیرہ عرب کی تاریخ، اسکے تمدن اور عکاظ میلے کے تاریخی ورثے سے آگاہ کیا جائیگا۔ 10سیمینار ہونگے، 8ورکشاپ ، اسٹیج ڈرامے کا مقابلہ اور 3مشاعرے منعقد کئے جائیں گے۔