Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

نومولود کے اندراج کے لئے کیا کرنا ہے؟

ریاض....محکمہ پاسپورٹ نے واضح کیا ہے کہ اندرون مملکت پیدا ہونے والے بچے اور بیرون مملکت جنم لینے والے بچے کیلئے اقامے کے اجراءاور اندراج کی کارروائی مختلف ہے۔ ٹویٹر کے اکاﺅنٹ پر محکمہ پاسپورٹ سے استفسار کیا گیا تھا کہ نومولود کے اقامے اور اندراج کے لئے کیا کارروائی مطلوب ہے۔ محکمے نے واضح کیا کہ بیرون مملکت جنم لینے والے بچے کے اندراج کے لئے 9تدابیر اور اندرون مملکت پیدا ہونے والے بچے کے اندراج کیلئے 4تدابیر ضروری ہیں۔ اگر کوئی بچہ بیرون مملکت پیدا ہوا ہے تو سب سے پہلے تو سداد کے ذریعے 2ہزار سعودی ریال داخلہ ویزہ فیس کے طور پر جمع کرانا ہونگے۔ دوم میڈیکل انشورنس کرانا ہوگا۔ سوم بچے کے نام سے درخواست فارم بھرنا ہوگا، ساتھ ہی بچے کی 6x4سائز کی2 تصاویر لگانا ہونگی۔ چہارم داخلے کی مہر کے حساب سے 3ماہ کے اندر اندراج لازمی ہوگا۔ پنجم 3ماہ کے اندر اندراج نہ کرانے پر قانون اقامہ کی دفعہ 55کے تحت جرمانہ ہوگا۔ششم اندراج کے وقت نومولود سعودی عرب میں ہونا ضروری ہے۔ ہفتم نومولود کا باقاعدہ پاسپورٹ ہو، ہشتم ماں باپ دونوں مملکت میں مقیم ہوں۔ نہم بیوی شوہر کی کفالت میں ہو۔ جہاں تک اندرون مملکت پیدا ہونے والے نومولود کے اندراج کا معاملہ ہے تو اس حوالے سے سب سے پہلے تو سفارتخانے سے اسکا باقاعدہ پاسپورٹ جاری کرانا ہوگا۔ دوسرا یہ کہ نومولود کا برتھ سرٹیفکیٹ اور اس کی فوٹوکاپی جمع کرانا ہوگی۔ سوم یہ کہ بچے کے نام سے متعلقہ فارم بھرنا ہوگا اور ساتھ ہی بچے کی 6x4سائز کی2 تصاویر پیش کرنا ہونگی۔ چوتھی بات یہ ہے کہ اگر پیدائش کی تاریخ سے ایک سال تک اندراج نہ کرایا گیا توقانون اقامہ کی دفعہ 61کے بموجب اس پر ایک ہزار ریال جرمانہ ہوگا۔ یہ جرمانہ سداد کے ذریعے ادا کیا جائیگا۔
 

شیئر: