Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

31ہزار گاڑیوں کے مالکان کو ہدایت

ریاض...وزارت تجارت و سرمایہ کاری نے رفتار فکسڈ کرنے والے نظام میں تکنیکی خرابی کی اصلاح و مرمت کیلئے 31ہزار گاڑیوں کے مالکان کو کار ڈیلر سے رجوع کرنے کی ہدایت کردی۔تفصیلا ت کے مطابق ڈوج، چارجر، چیلنجر، جیب رینگلر، جیپ شیروکی اور کریسلر 300 میں رفتار فکسڈ کرنے والا نظام اچانک معطل ہوجاتا ہے۔ ڈرائیور رفتار کے نظام کو کنٹرول کرنے کی پوزیشن میں نہیں رہتا۔ گاڑی کی رفتار اچانک بڑھ جاتی ہے۔ وزارت نے مذکورہ خرابی کی مفت اصلاح کیلئے متعلقہ گاڑیوں کے مالکان کو کار ڈیلر سے رجوع کرنے کی ہدایت کی ہے۔
 

شیئر: