مکہ ڈرائیور خواتین سے خالی
مکہ مکرمہ... ڈرائیونگ کی اجازت پر عمل درآمد کے باوجود مقدس شہر مکہ مکرمہ کی سڑکیں اور شاہراہیں ڈرائیور خواتین سے خالی دیکھی گئیں۔ سعودی عرب کے دیگر شہروں میں خواتین ڈرائیوروں کے حوالے سے شاندار تقریبات ہوئیں جبکہ مکہ شہر میں اس طرح کی کوئی سرگرمی دیکھنے میں نہیں آئی۔ مکہ کی بعض خواتین نے اس خوشی میں حصہ لینے کیلئے صرف گاڑیو ںکے شو روم جانے پر اکتفا کیا۔ تفصیلات کے مطابق مکہ محکمہ ٹریفک نے خارجی لائسنس کے بدلے سعودی ڈرائیونگ لائسنس جاری کرنے کی سہولت مہیا کی تھی۔ بعض خواتین نے سعودی لائسنس حاصل کرلئے تھے۔ مکہ کی لڑکیوں کا کہنا تھا کہ ہمارے یہاں ابھی تک خواتین کو ڈرائیونگ سکھانے والا کوئی اسکول نہیں کھولا گیا۔