دورہ زمبابوے کیلئے کرکٹرز فٹنس ٹیسٹ میں کامیاب
لاہور:نیشنل کرکٹ اکیڈمی لاہور میں پاکستانی ٹیم کے مختصر تربیتی کیمپ کا آغاز ہو گیا ہے۔ دورہ زمبابوے کے لئے منتخب کھلاڑیوں کے فٹنس ٹیسٹ لئے گئے ۔ ٹیم ذرائع کے مطابق دورہ زمبابوے کیلئے اسکواڈ میں شامل تمام کرکٹرز فٹنس کیلئے یو یو ٹیسٹ کے مقررہ کردہ معیار 17.4 پوائنٹس پر پورے اترے۔ ٹی ٹوئنٹی اسکواڈ میں کپتان سرفراز احمد، فخر زمان، محمد حفیظ، صاحبزادہ فرحان، حارث سہیل، شعیب ملک، آصف علی، حسین طلعت، محمد عامر، فہیم اشرف، شاداب خان، محمد نواز، حسن علی، عثمان خان شنواری اور شاہین شاہ آفریدی جبکہ ون ڈے سیریز کیلیے پلیئرز میں امام الحق، بابر اعظم، جنید خان اور یاسر شاہ شامل ہیں۔واضح رہے کہ آسٹریلیا، پاکستان اور زمبابوے کے درمیان ہونے والی ٹی ٹوئنٹی ٹرائی سیریز یکم جولائی سے 8 جولائی تک کھیلی جائے گی جس کے بعد پاکستانی ٹیم 13جولائی سے زمبابوے کے خلاف 5 ون ڈے میچز کی سیریز کھیلے گی۔