عمر اکمل کئی مرتبہ فٹنس ٹیسٹ میں فیل ہوئے، آرتھر
لاہور: پاکستان کرکٹ ٹیم کے ہیڈ کوچ مکی آرتھر نے کہا ہے کہ گیند ان عمر اکمل کے کورٹ میں ہے۔ وہ ماضی میں کئی مرتبہ فٹنس ٹیسٹ پاس کرنے میں ناکام رہے لیکن مستقبل میں ان کے ساتھ اس طرح کا مسئلہ پیش نہیں آنا چاہئے۔مکی آرتھر کا کہنا تھا کہ احمد شہزاد کا ایشو نہیں، انہوں نے محنت کی لیکن رنز نہیں بنا سکے جبکہ وہاب ریاض کو اندازہ ہے کہ بولنگ کے شعبے میں سخت مقابلہ ہے۔ ہیڈ کوچ کا کہنا تھا کہ کرکٹ کی بحالی پاکستان کرکٹ کےلئے خوش آئند ہے۔