Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

حوثیوں نے لاکھوں بارودی سرنگیں پھیلادیں

ریاض..... بارودی سرنگیں صاف کرنے کے لئے قائم سعودی منصوبے ”مسام“ کے ڈائریکٹر اسامہ القصیبی نے واضح کیا ہے کہ یمن کے اندرونی علاقوں میں پھیلائی گئی سرنگیں صاف کی جائیں گی۔ ہمارے منصوبے کاتعلق سرحدی علاقے سے نہیں ۔ انہوں نے ریاض میں پریس کانفرنس کے دوران واضح کیا کہ تعز، عدن، مارب او ر صنعاءکے علاقوں میں سب سے زیادہ سرنگیں بچھائی گئی ہیں۔ یہاں کے لوگ سب سے زیادہ متاثر ہورہے ہیں۔ صفائی کا عمل ممکن ہے کہ ایک برس سے زیادہ عرصے تک ہو۔ 23ٹیمیں اس مقصد کیلئے تشکیل دید ی گئی ہیں۔
 

شیئر: