Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

ناسک میں ہندوستانی فضائیہ کا طیارہ گر کر تباہ

ناسک۔۔۔۔مہاراشٹر کے ضلع ناسک میں بدھ کی صبح لڑاکا طیارہ( سخوئی 30ایم کے آئی)آگ لگ جانے سے گر کر تباہ ہوگیا۔ طیارے کے دونوں پائلٹ محفوظ رہے۔ ذرائع کے مطابق لڑاکا طیارہ تجرباتی پرواز پر تھا کہ حادثے کا شکار ہوگیا۔ واضح ہوکہ حالیہ دنوں میں ایئر فورس کے کئی طیاروں کو حادثے پیش آئے جن میں متعدد پائلٹ اور عملے کے ارکان کو نقصان پہنچا۔قبل ازیں اترا کھنڈ کے کیدار ناتھ میں مگ 17ہیلی کاپٹر گر کر تباہ ہوا تھا جو گپت کاشی سے کیدار ناتھ تعمیراتی سامان لیکر جارہا تھا ۔
مزید پڑھیں:- - - -پروفیسر کے منہ پر کالک پوت کر نکالا جلوس

شیئر: