Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

بھابی سے نازیباحرکت پر جج کو سمن

نئی دہلی۔۔۔۔ایک سٹنگ جج کو عدالت نے بھابھی کیخلاف نازیبا حرکت پر بطور ملزم سمن جاری کیا ۔ ہائیکورٹ کی ہدایت کے8سال بعد جج کیخلاف کارروائی کی گئی۔ایڈیشنل چیف میٹروپولیٹن مجسٹریٹ بھوپیندر سنگھ نے تیس ہزار ی عدالت میں ایڈیشنل ڈسٹرکٹ جج وشال سنگھ کیخلاف آئی پی سی کی دفعہ 509کے تحت نازیبا حرکت کے الزام میں کارروائی کی۔عدالت نے واضح کیا کہ شکایت کنندہ کی گواہی اور دستاویزکی بنیاد پر ملزم کیخلاف مذکورہ دفعہ نافذ کی گئی۔وشال سنگھ کو 4ستمبر تک سمن جاری کیا جائیگا۔ملزم کی چچا زاد بھابھی نے الزام لگایا کہ 2010ء میں وشال نے راستے میں غلط طریقے سے روکا، نازیبا جملے کسے اور غیر اخلاقی حرکتیں کیں اور ایک دن شوہر کی غیر موجودگی میں دست درازی کی کوشش بھی کی جس پر 29مئی2010ء کو دونوں خاندانوں میں جھگڑا ہوگیا۔ خاتون کا کہنا تھا کہ اس وقت وشال اور ہمارا خاندان ایک ہی مکان میں رہائش پذیر تھا۔
مزید پڑھیں:- - - -100سےزائد ریلوے اسٹیشنوں پر واٹر اے ٹی ایم کی تنصیب

شیئر: