گورکھپور۔۔۔۔۔بینڈ باجا اور بارات سب کچھ ویسا ہی جیسا عام طور پر شادیوں میں دیکھنے میں آتا ہے لیکن گورکھپور کے لوگوں کیلئے یہ شادی عام شادیوں سے مختلف اور خاص رہی۔ اس شادی میں دولہا34انچ کا اور دلہن 33انچ کی تھی۔ شادی میں آنیوالے مہمانوں ، عزیز و اقاراب اور علاقے کے لوگوں نے دولہا دلہن کے ساتھ جم کر سیلفی لینے کیلئے امڈ پڑے۔
٭گورکھپور کے پرگیا کالونی رانی باغ کے رہنے والے بھگوتی پرساد مشرا اور اوشا کے گھر جب 26سال قبل بیٹی کی قلقاری گونجی تو سبھی نے خوشی منائی اور بیٹی کا نام ساریکا مشرا رکھا۔ وقت آگے بڑھتا گیا مگر ساریکا کا قدتھم سا گیا اور عام لڑکیوں کی نسبت نہیں بڑھ سکا اور وہ 33انچ کی رہ گئی۔ بیٹی کی بڑھتی ہوئی عمر کے پیش نظر گھر والوں کو شادی کی فکر لاحق ہوگئی۔
٭گورکھپور کے خجنی کے وشنو پورا گاؤں کے رہنے وشوناتھ پاٹھک اور کیلاشی دیوی کے خاندان کا بھی کچھ حال ایسا ہی تھی ۔ 42سال قبل جب ان کے گھر میں بیٹے ڈاکٹر سنیل پاٹھک کی ولادت ہوئی تو تو اہل خانہ نے خوشیاں منائیں ۔ خوابوں کے محل سجائے۔ وقت آگے کی طرف بڑھتا رہا اور لیکن پاٹھک کا قدکچھ آگے بڑھ کر ٹھہر گیااور 34انچے سے آگے نہیں بڑھ سکا۔ لیکن دونوں کے گھروالوں نے انہیں مکمل پیار دیا۔ نتیجہ یہ ہوا کہ ساریکا نے بی اے پاس کرلیا اور سنیل نے سنسکرت سے پی ایچ ڈی کی ڈگری حاصل کرلی۔
٭دولہا ڈاکٹر سنیل سنسکرت زبان میں پی ایچ ڈی کی ڈگری حاصل کئے ہوئے ہیں وہ کہتے ہیں کہ ان کے ذہن میں خواب تھا کہ ایک دن ہماری بھی شادی ہوگی تاہم کچھ دنوں قبل شادی کی امید ٹوٹ گئی تھی لیکن اوپر والے کی مہربانی سے آج شادی کی تقریب منعقد ہوئی ، زندگی کا ہمسفر مل گیا اور وہ معاشرے کے دیگر افراد کی طرح شادی شدہ زندگی خوشیوں کے ساتھ گزاریں گے۔