وقار یونس نے عمر اکمل اور احمد شہزاد پرسزا تجویز کی تھی
لاہور:دوسال قبل پاکستان کرکٹ ٹیم کے اس وقت کے کوچ وقار یونس نے پاکستان کرکٹ بورڈ کو تجویز دی تھی کہ عمر اکمل اور احمد شہزاد پر 2،2 سال کی پابندی عائد کرے لیکن بورڈ نے وقار یونس کی تجویز کو نظر انداز کیا اور اب یہ کھلاڑی خود ہی مشکل میں پھنس گئے ہیں۔2015 ءمیں ہونے والے ڈوپ ٹیسٹ میں ان کا کوکین کا ٹیسٹ مثبت آیا تھا۔ اگر بورڈ اس وقت اس سزا پر مکمل عمل درآمد کر دیتا توشاید معاملات اتنے زیادہ نہ بگڑتے اور ان دونوں کرکٹرز کے کیریئر بھی خطرات سے دوچار نہ ہوتے۔