Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

سندھ کے کئی شہروں میں بارش کے بعد جل تھل

لاڑکانہ۔۔۔سندھ کے مختلف شہروں میں موسلا دھار بارش سے موسم خوشگوار ہوگیا تاہم بجلی سپلائی معطل ہونے سے شہریوں کو پریشانی کا سامنا کرنا پڑا۔ ذرائع کے مطابق لاڑکانہ، سکھر، جیکب آباد سمیت صوبے کے کئی علاقوں میں موسلا دھار بارش نے جل تھل کردیا۔ منگل اور بدھ کی درمیانی شب سکھر اور اس کے گرد و نواح میں موسلا دھار بارش کے بعد کئی ماہ سے جاری گرمی کا زور ٹوٹ گیا جس کے بعد وسیع علاقے میں بجلی کی فراہمی بند ہو جانے کے باعث شہریوں کو مشکلات کا سامنا کرنا پڑا۔
ذرائع کے مطابق بارش سے پہلے تیز آندھی کی وجہ سے مسافروں کوپریشانی درپیش آئی۔ اسپتال ذرائع کے مطابق لاڑکانہ میں تیز بارش سے کئی کچے گھروں کی دیواریں گرنے سے ایک بچی سمیت 3 خواتین جاں بحق ہو گئیں۔ نجی ٹی وی کے مطابق دیواریں گرنے کے مختلف واقعات میں 16 افراد زخمی ہوئے۔

شیئر: