Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

زعیم قادری نیب لاہور پیش

  لاہور .. مسلم لیگ ن کے ناراض رہنما اور سابق صوبائی وزیر زعیم قادری نیب لاہور کے طلب کرنے پر پیش ہو گئے ۔نیب لاہور کی تحقیقاتی ٹیم نے زعیم قادری سے صاف پانی ا سکینڈل کے حوالے سے مختلف سوالات کئے۔ نیب لاہور نے زعیم قادری کو صاف پانی منصوبے میں فراہم کی جانے والی اراضی سے متعلق بے ضا بطگیوںپر طلب کر رکھا تھا۔ زعیم قادری پر یہ بھی الزام ہے کہ ان کی اہلیہ اور قریبی رشتہ دار صاف پانی کمپنی کے ڈائریکٹرز رہ چکے ہیں ۔ قبل ازیں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے زعیم قادری نے کہا کہ معلوم نہیں نیب والوں نے قمر الاسلام کو کیوں گرفتار کیا ۔ کبھی کسی کی سفارش نہیں کی۔ اگر ثابت ہو جائے تو سیاست چھوڑ دوں گا۔انہوں نے کہا کہ میرا آزاد الیکشن کا فیصلہ اٹل ہے ۔عوام جانتے ہیں میں جو فیصلہ کرتا ہوں اس پرقائم رہتا ہوں ۔انہوں نے کہا کہ اگر الیکشن ہار بھی گیا تو اس میں بھی میری جیت ہی ہوگی۔
مزید پڑھیں:حنا ربانی کھر الیکشن نہیں لڑیں گی

شیئر: