Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

حرمین ٹرین سے مفت سفر کا سلسلہ جاری

مکہ مکرمہ۔۔۔۔مکہ مکرمہ اور مدینہ منورہ کے درمیان حرمین ٹرین سے مفت سفر کا سلسلہ جاری و ساری ہے۔ حرمین ایکسپریس ٹرین کی انتظامیہ ٹرین سے سفر کیلئے پیشگی ریزرویشن کی ہدایت کا سلسلہ جاری رکھے ہوئے ہے۔ جو لوگ بھی حرمین ٹرین سے مفت سفر کرنے کے خواہشمند ہوں وہ پیر ، منگل اور بدھ کو شام 5بجے سے رات 9بجے تک مقدس شہر کے مکہ مال، مدینہ کے النور اور جدہ کے الیاسمین مال پہنچ کر بکنگ کراسکتے ہیں۔
مزید پڑھیں:- - - -نجی سیکیورٹی اہلکار کے علاج میں انصاف کیا گیا، بیشہ محکمہ صحت

شیئر: