سنجونے 48گھنٹے میں 74 کروڑ کمالئے
بالی وڈ کی نئی فلم' سنجو' نے دو روزیعنی 48گھنٹے میں 74 کروڑ روپے کمالئے ۔ اداکار رنبیر کپور کے مشہور اداکار سنجے دت کے حقیقی کردار کو بڑے پردے پر کافی شاندار پذیرائی حاصل ہورہی ہے۔بالی وڈ باکس آفس کے مطابق فلم سنجو' نے اپنی ریلیز کے صرف دو ہی روز میں 74 کروڑ روپے کی شاندار کمائی کرکے نیا ریکارڈ بنالیا۔ توقع ہے کہ راجکمار ہیرانی کی ہدایتکاری میں بننے والی فلم سنجو کئی سو کروڑ کا بزنس کرے گی۔