اقوام متحدہ میں پاکستانی فلمی میلہ
اقوام متحدہ میں پاکستانی مشن کے زیر اہتمام دوسرا پاکستان فلم فیسٹیول 7 اور8 جولائی کو امریکی شہر نیویارک میں سجے گا۔اسکا اہتمام اقوام متحدہ میں پاکستانی مشن نے کیا ہے، فلم فیسٹیول میں پاکستانی فلمیں دکھائی جائیں گی جن میں میکال ذوالفقار اورعلی کاظمی کی فلم” نہ بینڈ نہ باراتی“،گزشتہ برس ریلیز ہونے والی ہمایوں سعید اور مہوش حیات کی کامیاب ترین فلم”پنجاب نہیں جاو¿ں گی“، صنم سیعد، آمنہ شیخ اور عدنان ملک کی فلم ”کیک“، ماہرہ خان کی فلمیں ”ورنہ“اور”سات دن محبت ان“، علی رحمن اورحریم فاروق کی فلم”پرچی“شامل ہیں۔فیسٹیول میں آسکر ایوارڈ یافتہ شرمین عبید چنائے بھی شریک ہوں گی جب کہ پاکستان کی عالمی شہرت یافتہ اداکارہ ماہرہ خان، اداکار میکال ذوالفقار، شہریار منور، آمنہ شیخ، حریم فاروقی، زیب بنگش اور مہوش حیات کی شرکت بھی متوقع ہے۔اقوام متحدہ میں پاکستان کی مستقل مندوب ڈاکٹر ملیحہ لودھی کا کہنا ہے کہ فیسٹیول میں 193 ممالک کے سفارتکار پاکستان کی انٹرٹینمنٹ انڈسٹری کی کارکردگی دیکھ سکیں گے۔