ہند نے آئر لینڈ کو 143رنز سے شکست دیدی
ڈبلن:ہندوستانی کرکٹ ٹیم نے دوسرے ٹی ٹوئنٹی میچ میں میزبان آئرلینڈ کو 143رنز کے بڑے فرق سے شکست دیتے ہوئے 2میچوں کی سیریز0-2سے جیت لی۔ڈبلن میں کھیلے گئے میچ میں ہندنے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے 4وکٹوں کے نقصان پر 213رنز بنائے۔ اوپنر لوکیش راہول 70اور سریش رینا 69رنز بنا کر نمایاں رہے۔منیش پانڈے اور ہردک پانڈیا نے با لترتیب21اور32رنز کی ناقابل شکست اننگز کھیلیں ۔ کپتان ویرات کوہلی صرف9رنز بنا سکے۔آئرش بولر کیون اوبرائن نے3وکٹیں لیں۔ ہدف کے تعاقب میں ہندوستانی بولرز نے میزبان ٹیم آئرلینڈکی بیٹنگ لائن کو سنبھلنے کا موقع نہیں دیا اور پوری ٹیم 12.3اوورز میں70رنز پر ڈھیر ہو گئی۔گیری ولسن15رنز کے ساتھ ٹاپ اسکورر رہے ۔ کلدیپ یا دو اوریزویندر چاہل نے3-3جبکہ امیش یادو نے2وکٹیں لیں۔ہند نے143رنز سے کامیابی حاصل کرکے اس فارمیٹ میں رنز کی تعدادا کے حوالے سے دوسری بڑی فتح حاصل کی۔ لوکیش راہول مین آف دی میچ اور یزویندر چاہل مین آف دی سیریز قرار پائے۔