Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

کلثوم نواز کی طبی رپورٹ نیب عدالت میں پیش

اسلام آباد:  نیب عدالت میں سابق وزیر اعظم نواز شریف، مریم ناز اور کیپٹن (ر) صفدر کے خلاف ریفرنسز کی سماعت کے دوران کلثوم نواز کی طبی رپورٹ پیش کی گئی جس میں بتایا گیا ہے کہ ان کی طبیعت میں اب بہتری آ رہی ہے۔ ذرائع کے مطابق احتساب عدالت میں سماعت کے دوران نواز شریف اور ان کی بیٹی مریم نواز پیش نہیں ہوئے تاہم ان کے وکیل کی جانب سے حاضری سے استثنا کی درخواست کی گئی ہے جس میں بتایا گیا ہے کہ بیگم کلثوم نواز لندن میں شدید بیمار ہیں اور ان کی طبی رپورٹ بھی درخواست کے ساتھ منسلک کی گئی ہے۔27 جون کو تیار کی گئی درخواست نیب عدالت میں پیش کی گئی جس میں کلثوم نواز کی طبیعت پہلے کی نسبت بہتر بتائی گئی ہے تاہم یہ واضح کیا گیا ہے کہ وہ تاحال وینٹی لیٹر پر ہیں اور انہیں مصنوعی تنفس سے ہٹانے کا کوئی فیصلہ نہیں ہوا ہے۔
مزید پڑھیں:- - - -جیپ کے نشان پر الیکشن لڑنے والے کنگ میکر ہونگے؟

شیئر: