آدھارسے پین کارڈ لنک کرانےکیلئے 31مارچ2019تک مہلت
نئی دہلی۔۔۔۔آدھارسےپین کارڈکوآن لائن سے مربوط کرنے کی آخری تاریخ 30جون ختم ہونے کے بعد مرکزی راست آمدنی بورڈ (سی بی ڈی ٹی) نے پین کو آدھار سے لنک کرنے کی مہلت میں اضافہ کرتے ہوئے آئندہ سال 31مارچ2019ء تک بڑھادی۔واضح ہوکہ حکومت نے آدھارسے پرماننٹ اکاؤنٹ نمبر (پین)کو منسلک کرنے کیلئے پانچویں مرتبہ دفعہ 119کے تحت ہدایت جاری کرتے ہوئے مہلت میںاضافہ کیا۔ بتایا جارہا ہے کہ سی بی ڈی ٹی کا یہ فیصلہ سپریم کورٹ کی اس ہدایت کے مد نظر کیا گیا جس میں عدالت نے آدھار کو مختلف خدمات سے مربوط کرنے کی حد 31مارچ2018متعین کرنے کیلئے کہا تھا ۔واضح ہو کہ ملک میں پین کارڈ کے حامل افراد کی تعداد 33کروڑ ہے جن میں سے 1665کروڑ پین کارڈز کو آدھار سے منسلک کرایا جاسکاہے اس سے قبل پین اور آدھار کو لنک کرانے کی مدت 31جولائی، 31اگست ،31دسمبر 2017 طے کی گئی تھی اس کے بعد اس میں توسیع کرکے 31مارچ اور پھر 30جون تک کی گئی ۔ اب ایک مرتبہ پھر ان کارڈز کے لنک کرانے کی مدت میں توسیع کرکے آئندہ سال 31مارچ تک کی گئی ہے۔