نیویارک: ایک حیرت انگیز وڈیو میں دو لاکھ دو ہزار طیاروں کو زمین کی فضاؤں میں پرواز کرتے ہوئے دکھا یا گیا ہے۔ یہ فوٹیج فلائٹ راڈار 24ویب سائٹ نے جاری کی ہے۔ اس ویب سائٹ کے مطابق گزشتہ جمعہ 29جون پروزاوں کی تعداد کے لحاظ سے سب سے مصروف ترین دن تھا۔ اس دوران فلائٹ راڈار نے 202157طیاروں کی پرواز ریکارڈ۔ اس حوالے سے جاری ٹویٹ کو 12سو مرتبہ ری ٹیوٹ کیا گیا۔ ویب سائٹ کے مطابق جمعہ کا دن رواں سال کا مصروف ترین تھا۔ اس دن جتنی پروازوںکی تعداد ریکارڈ کی گئی وہ بذات خود ایک ریکارڈ ہے۔ 2006ء میں قائم شدہ اس تنظیم کا کہنا ہے کہ یہ پہلا واقعہ تھا کہ جب ہم نے دو لاکھ سے زیادہ پروازیں ریکارڈ کی ہیں۔
اردو نیوز ایپ ڈاؤن کریں
Yesterday was the busiest day of the year in the skies so far and our busiest day ever. 202,157 flights tracked! The first time we've tracked more than 200,000 flights in a single day on https://t.co/krDfUYSbzK pic.twitter.com/ApCMHaVEQp
— Flightradar24 (@flightradar24) June 30, 2018