Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

امارات میں عطیات جمع کرنا جرم ہے، پبلک پراسیکیوٹر

ابوظبی: متحدہ عرب امارات میں عطیات جمع کرنے کی اپیل کرنا قانونا جرم ہے۔ سوشل میڈیا کے ذریعہ فنڈنگ پر 3سال قید اوردو لاکھ 50ہزار درہم جرمانہ ہوسکتا ہے۔اماراتی پبلک پراسیکیوٹر ڈاکٹر حمد سیف الشامسی نے کہا ہے کہ متعلقہ اداروں نے یہ بات نوٹ کی ہے کہ ملک میں بعض افراد ایسے ہیں جو سوشل میڈیا کے ذریعہ چندہ جمع کرنے کی اپیلیں کرتے ہیں۔ 
اردو نیوز ایپ ڈاؤن لوڈ کریں
یہ کام غیر قانونی ہے خواہ نیک نیتی سے کیوں نہ کیا جائے۔ انہوں نے کہا کہ مستحقین تک امداد پہنچانے کے قانونی ذرائع موجود ہیں۔ ان سے ہٹ کر دوسرا کوئی ذریعہ اختیار نہ کیا جائے۔دنیا بھر کے متاثرین کی امداد کرنے کے خواہشمندوں کو چاہئے کہ چند جمع کرنے سے پہلے متعلقہ اداروں سے اجازت نامہ حاصل کریں۔
امارات کی مزید خبریں یہاں پڑھیں
 

شیئر: