Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

سسر نے بہو کا سر منڈھوا کر گاؤں میں گشت کرایا

    حیدرآباد- - -  - ریاست آندھراپردیش کے ضلع پرکاشم کے چیما کرتی منڈل میں سسر نے اپنی بہو کا سر منڈھوا کرگاؤں بھرمیں گشت کرایا۔ گائوں کے سابق سرپنچ نے بہو بھاگیہ لکشمی کا سرمنڈھوانے کے بعد اس سے سرعام یہ کہلوایا کہ اس نے غلطی کی ہے، اسے معاف کردیا جائے تاہم اس کی غلطی کیا تھی یہ معلوم نہیں ہوسکا۔ مہیلا کمیشن نے بھی اس معاملہ کا نوٹ لے لیا ۔پولیس بھی حرکت میں آگئی لیکن خاتون نے پولیس کو یہ بیان دیا کہ اس نے اپنے بیمار شوہر کی صحت ٹھیک ہونے پرسر منڈھو انے کی منت مانگی تھی۔ پولیس نے معاملہ درج کرکے جانچ شروع کردی ہے۔
مزید پڑھیں:- - - -چاندی کے استرے سے فوجی جوانوں کی مفت حجامت

شیئر: