Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

سعودائزیشن کی 106خلاف ورزیاں ریکارڈ

نجران .....  وزارت محنت و سماجی فروغ نے نجران ، عنیزہ اور شمالی حدود ریجن میں مختلف مقامات پر چھاپے مار کر سعودائزیشن کے فیصلے کی 77خلاف ورزیاں ریکارڈ کرلیں۔ تفصیلات کے مطابق وزارت محنت کے انسپکٹرز نے متعلقہ اداروںکے تعاون و اشتراک سے شمالی حدود ریجن میں عرعر شہر میں چھاپے مارے۔ وہاں سعودائزیشن کی متعد د خلاف ورزیاں سامنے آئیں علاوہ ازیں عنیزہ میں 5ٹھیکیدار مزدوروں سے دوپہر کے وقت کھلے مقامات پر ڈیوٹی لے رہے تھے۔ اس حوالے سے 29 خلاف ورزیاں ریکارڈ کی گئیں۔ قانونی سرزنش کا سلسلہ شروع کردیا گیا۔

شیئر: