کیدار ناتھ کی شوٹنگ مکمل کر لی، سارہ
بالی وڈ اداکارہ سارہ علی خان نے فلم ”کیدارناتھ“ کی عکس بندی مکمل کر لی۔اداکارہ نے سماجی میل جول کی ویب سائٹ انسٹاگرام پریہ اعلان کیااور چند تصاویر بھی شیئر کیں۔ فلم میں سارہ خان کے ساتھ سشانت سنگھ راجپوت نظر آئیں گے ۔فلم 30نومبر کو نمائش کے لئے پیش کی جائے گی۔ یہ فلم پہلے طے شدہ شیڈول کے مطابق دسمبر میں ریلیز ہونی تھی جس کا شاہ رخ خان کی فلم ”زیرو“ سے ٹکراﺅ ہونا تھا لیکن اب نئی تاریخ کے پیش نظر یہ خطرہ بھی ٹل گیاہے۔